اسلام آباد(این این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015 ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی میں چائنیزقونصلیٹ پر ہونے والے حملے/فائرنگ کی غیر ذمہ دارانہ میراتھن کوریج کرنے پر بائیس ٹی وی چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے
سات یوم یعنی مؤرخہ 30نومبر 2018 ء تک جوابدہی کا حکم دیا ہے۔ ٹی وی چینلز کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015 ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور پیمرا نے متعدد بار اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اس طرح کی نامناسب کوریج سے ناصرف ناظرین ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو تے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف کی کیفیت کو بڑھانے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ اتھارٹی نے میڈیا ہاوسز کی توجہ عالمی میڈیا میں دہشتگردی اور فائرنگ کے وقعات کی کوریج پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا ایسے موقعوں پر انتہائی ذمہ دارانہ کوریج کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ ہوجوکہ معاشرے میں خوف پھیلانے کا باعث بنے ۔ چینلز کی جانب سے مقررہ وقت کے اندر جواب داخل نہ کرنے اور ذاتی شنوائی میں پیش نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی یکطرفہ کاروائی عمل میں لائے گی۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015 ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی میں چائنیزقونصلیٹ پر ہونے والے حملے/فائرنگ کی غیر ذمہ دارانہ میراتھن کوریج کرنے پر بائیس ٹی وی چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سات یوم یعنی مؤرخہ 30نومبر 2018 ء تک جوابدہی کا حکم دیا ہے۔