اسلام آباد (این این آئی) امریکہ اور بھارت نے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے کسی بھی عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔ایک بیان میں امریکہ کے چارجڈ افیئرز (سی ڈی اے) سفارتکار پال جونز نے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر حملے کی پْرزور مذمت کرتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ
کے ترجمان رویش کمار کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم اس حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، دہشت گردی کے کسی بھی عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔بیان میں کہا گیا کہ اس حملے کی سازش میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے، ایسے دہشت گردی کے حملے عالمی برادری میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو مضبوط بناتے ہیں۔