اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئی بھرتیوں سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا،نئی لیبر پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہواجس میں 24 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ہے۔پنجاب کابینہ نےگریڈ ایک سے 16 تک ملازمتوں پر نئی بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب لیبر پالیسی 2000 کی بھی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب کابینہ نے کلز ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے قیامادوچا ڈیم کی بی او ٹی کی بنیاد پر
تعمیر کی تجویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ بینہ نے اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ کا مسودہ کی منظوری بھی دیدی ہے جبکہ اجلاس میں انڈسٹریل پالیسی 2018 اور 6 اضلاع میں پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے 22 لگثری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ 6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جبکہ 10 گاڑیاں پروٹوکول کیلئے دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پنجاب کابینہ نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کے بل، شوگر ملز کی ری لوکیشنز اور شفٹنگ پالیسی کی بھی منظوری دیدی ہے۔