ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پڑھائی کے بجائے کیا شرمناک کام ہونے لگا؟ جان کر والدین کے ہوش اڑ جائینگے،رواں سال 6800سے زائد کیسز سامنے آگئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کے تعلیمی ادارے منشیات فروشوں کے شکنجے میں پھنس گئے، نوجوانوں میں منشیات کا استعمال عام ہو گیا، ایک سال سے کم عرصے میں تعلیمی اداروں سے 70 ملزمان گرفتار ہوئے، غیر ملکی ڈرگ مافیا نے بھی کالجز اور یونیورسٹیوں میں پنجے گاڑ لیے۔تعلیمی ادارے ڈرگ مافیا کے چنگل میں پھنس چکے، اس بات کا اعتراف خود طلباء بھی کرتے ہیں، امتحانات کے دباؤ اور گھر سے آزادی کے باعث نوجوان اس لت کا آسانی سے شکار ہوجاتے ہیں۔پولیس کے مطابق صرف

سال 2018 کے دوران اسلام آ باد کے تعلیمی اداروں میں ہیروئین کے استعمال کے 6800 سے زائد اقعات رپورٹ ہوئے، چرس اور آئس کا نشہ بھی یو نیورسٹیوں میں عام ہے۔ 70 سے زائد منشیات فروش گرفتار کیے گئے جن میں بڑی تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں نوجوانوں لڑکے لڑکیوں میں مقبول ہوتا مخلوط پارٹی کلچر بھی منشیات کے بڑھتے رحجان کی بڑی وجہ ہے۔ ایسی پارٹیز میں ایکسائٹمنٹ پلز، پارٹی ڈرگز اور شیشے کا استعمال نوجوان نسل میں دیگر معاشرتی برائیوں کا بھی سبب بن رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…