لاہور (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مقامی اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں، بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں جہاں جہاں گئے لوگوں نے محبتیں نچھاور کیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، حکمرانوں کے
پاس اب تو جھوٹی تسلیاں بھی نہیں، پہلے سو دن ہی پورے نہیں ہوئے تو خان صاحب اور ان کی ٹیم نے عوام کی بس کرا دی ہے، لگتا ہے کہ پہلے سو دن کا پلان مہنگائی کر کے عوام کی چیخیں نکلوانا تھا جس میں خان صاحب کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب اگر یوٹرن لینا ہی ہے تو پیٹرول، ڈیزل ، گیس اور بجلی کی بڑھائی گئی قیمتوں سے یوٹرن لیں۔