اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یہ ہے نیا پاکستان، تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے، وزیراعظم کے شکایت سیل نے 26سال سے بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا، گوجر خان ایریا ڈویلپمنٹ ہائوسنگ سکیم 2میں 26سال بعد چیف ایگزیکٹو افسر آئیسکو کو بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان کے نئے پاکستان میں تبدیلی اور شاندار اقدامات کے
ثمرات عوام تک پہنچنے لگ گئے ہیں اور وزیراعظم کے شکایت سیل میں 26سال بعد التجا سنتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ گوجر خان سے ملک طارق محمود نے وزیراعظم سیل میں آن لائن شکایت درج کروائی تھی کہ ایریا ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ اسکیم 2 گوجر خان میں 26 سال سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی جس پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کو فوری طور پر علاقے میں بجلی فراہم کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ایریا ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ اسکیم 2 گوجر خان میں 26 سال سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی جس پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کو فوری طور پر علاقے میں بجلی فراہم کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد واپڈا گوجر خان کے ذمہ داران افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور عملدرآمد کیلئے عملے کی دوڑ دھوپ شروع ہو گئی ہے جبکہ متعلقہ علاقہ کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اوران کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا باقاعدہ آغاز گذشتہ ماہ سے ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک شکایت سیل قائم کیا تھا جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر پاکستانی شہری اپنی شکایات اور تجاویز براہ راست وزیراعظم عمران خان کو بھجوا سکتے ہیں۔