پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا عوام کی کھال اتارنے کا فیصلہ،بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی سے ہونیوالا نقصان صارفین سے پوراکرنے کی ہدایات جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کا معاملہ، وزارت پاورڈویژن نے کمر کس لی،ملک میں بجلی صارفین سے پرانے اور نئے بجلی کے بلوں کی ریکوری کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں، پاور ڈویژن نے چھ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اضافی 83 ارب 20 کروڑ روپے ریکوری کا ٹارگٹ دیدیا ہے وزارت پاور ڈوِڑن کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ ٹارگٹ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دیا گیا ہے

جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں لاسز میں سب سے آگے ہے پاور ڈویڑن نے اس چیز کا اعادہ کیا ہے کہ مالی سال 2018۔2019 کے موجودہ اور پرانے بلوں کی سو فیصد رکوری یقینی بنائی جائیگی پاور ڈویڑن کے مطابق لیسکو کو رواں مالی سال جون 2019 تک 25 ارب روپے پرانے اور نئے بلوں کی مد میں رکور کرنے کا ٹارگٹ ملا ہے جبکہ لیسکو رواں مالی سال میں لائن لاسز میں ایک فیصد کمی بھی لائیگافیصل آباد الیکٹرک سپلائی بلوں کی مد میں 2 ارب روپے اضافی رکور کریگی اور رواں مالی سال میں ایک فیصد لائن لاسز میں کمی بھی لائیگی پاور ڈویڑن کے مطابق آئیسکو پرانے اور نئیبلوں کی رکوری کی مد میں صارفین سے 2 ارب اضافی رکور کریگا جبکہ آئیسکو رواں مالی مالی سال کے آخری ماہ میں نیپرا کے اہداف کے مطابق لائن لاسز کو 8.65فیصد کم کریگی مپاور ڈویڑن کے مطابق ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میپکو رواں مالی سال میں پرانے اور نئے بلوں کی مد میں صارفین سے 10.2 ارب روپے کی اضافی رکوری کریگی جبکہ میپکو نیپرا رولز کے مطابق جون 2019 ان تک اپنے لائن لاسز 15 فیصد کم کریگا اسطرح پیسکو پرانے اور نئے بلوں کی مد میں صارفین سے اضافی 41 ارب روپے رکور کریگا اور پیسکو رواں مالی سال جون 2019 تک نیپرا قوانین کے مطابق لائن۔لاسز میں 4 فیصد کمی لائیگا پاور ڈویڑن کے مطابق وزارت نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کنڈہ کلچر کے خاتمے کیلئے دو ماہ کا وقت دیدیا ہے اور بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی جار کئے ہیں

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کے پی کے پنجاب میں ٹاسک فورس کے ذریعے بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور بجکی چوروں کو سزائیں بھی دی جائیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رکوری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے اوور بلنگ نہ کی جائے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہ اس کی نگرانی کریں جو بھی افسران یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پائے جائیں ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…