اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹروے پرتیزرفتاری کرنیوالے ہوشیار!ایک ٹول پلازہ سے دوسرے ٹول پلازہ تک جلدی پہنچنے والوں کی بھی شامت آگئی، دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (آن لائن) ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی زیر صدارت اہم اجلاس سیکٹر ون سکھر میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد اسماعیل سمیت سیکٹر کے چاروں ڈی ایس پی صاحبان، ایڈمن آفیسر اور ایڈ من آپریشن صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم نے خاص طور پر ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایسے بس اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور حضرات جو دوران ڈرائیونگ حادثات کے مرتکب ہوتے ہیں ان کے خلاف ایکشن لینے کے سخت احکامات جاری کیے۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر سندھ میں سفر کرنے والے بس ڈرائیورز کو پابند بنانے کے احکامات جاری کیے کہ بس ڈرائیورز ایک ٹول پلازہ سے دوسرے ٹول پلازہ تک مقررہ وقت پر پہنچیں گے، مقررہ وقت سے پہلے پہنچنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، جبکہ تمام ڈی ایس پیز صاحبان کو مزید احکامات جاری کیے کہ خصوصاً رات کے اوقات میں بسوں کی تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر اوور اسپیڈ چیکنگ کیئمرے لگائے جائیں، علاوہ ازیں آنے والے گنے کے ٹریشنگ کے سیزن میں لوکل انتظامیہ اور شوگر مل مالکان سے خصوصی طور پر میٹنگ و خط و خطابت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی کہ نیشنل ہائی وے پر گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو لانے والے ڈرائیورز گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو ہائی وے پر لانے سے پہلے ضروری احتیاطی تدابیر عمل میں لائیں اور شوگر مل مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ آنے والے کریشنگ کے سیزن میں کرین اور دیگر ضروری مشینری کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے ہائی وے پر عام عوام کو دوران سفر پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم نے ایس ایس پی غلام سرور بھیو سمیت موٹر وے پولیس کے افسران کے سا تھ سر سبز پاکستان کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…