اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی طویل عرصے کے بعد پھراُونچی اُڑان،خلیجی ممالک کے اہم شہروں کے لئے معطل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مسقط اور شارجہ کے لئے ایک برس سے زائد عرصہ سے معطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے شعبہ کمرشل نے کاروبار کو وسعت دینے حکمت عملی طے کی ہے تا کہ مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصہ اور ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدرات پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائرمارشل ارشد ملک نے کی۔لاہور سے مسقط کی پروازوں کا دوبارہ آغاز17 نومبر سے کیا جارہا ہے ۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں بروز ہفتہ اور اتوار چلارہی ہے ان پروازوں سے پاکستان سے مسقط کے لئے پروازوں کی ہفتہ وار تعد اد نو ہو جائے گی ۔ لاہور کے علاوہ پشاور، تربت اور گوادر سے مسقط کے لئے پروازیں پہلے سے ہی چلائی جا رہی ہیں۔اسی طرح سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے بھی 20 نومبر سے دو ہفتہ وار پروازیں شروع کی جارہی ہے یہ پروازیں منگل اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں کے بعد شارجہ کے لئے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد پانچ ہو جائے گی جن میں سے تین پہلے ہی تربت سے شارجہ کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔ائر ارشل ارشد ملک نے ان پروازوں کے اجراء پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ائر لائن کارکنان کو سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی جس سے ریونیومیں اضافہ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ائر لائن کی بحالی اور تنظیم نو ہر صورت میں ہو گی اور حکومت اس سلسلے میں بھر پور تعاون کر رہی ہے۔ پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مسقط اور شارجہ کے لئے ایک برس سے زائد عرصہ سے معطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…