اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کو 56کمپنیاں، پرویز خٹک کو پشاور میٹرو لے ڈوبا اور اب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی بری طرح پھنس گئے کراچی کے پانی کے میگا منصوبے کے فور کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے پانی کیلئے بنائے جانے والے میگا منصوبے کے فور کی مالیت بڑھ کر 75ارب روپے تک پہنچ گئی، ڈیزائن میں ایسی خرابیاں سامنے آگئیں کہ جس نے بھی سنا سر پیٹ کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر و صحافی کامران خان نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے سوال کیا کہ کے فور منصوبے میں بڑی خرابیوں کی

نشاندہی کی گئی اور اس کی مالیت بھی اچانک بڑھ کر 75ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ یہ منصوبہ اب جلد مکمل ہوتا بھی نظر نہیں آرہا ہے تواس کی وجہ کیا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ڈیزائن میں خرابیوں کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا ۔ سعید غنی سے جب ان خرابیوں سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے پہلے تو بات گول کرنے کی کوشش کی تاہم پھر ان کا کہنا تھاکہ کے فور منصوبہ پانی کا تھا اور پانی کینال سے ہوتا ہوا جب کراچی شہر پہنچتا تو اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اس کی ترسیل کیلئے آگے پاور سٹیشن اور پمپنگ کا انتظام نہیں کیا گیا تھا جو کہ منصوبے کے ڈیزائن کی ایک بہت بڑی خرابی تھی اور اب اس منصوبے میں یہ کمی اور خرابی دور کردی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ منصوبے میں وفاقی حکومت بھی صوبائی حکومت کی شراکت دار ہے اور اس منصوبے کی لاگت میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی فنڈنگ کی گئی ہے تاہم اب لاگت بڑھنے کے بعد ہم وفاقی حکومت سے مزید فنڈنگ کیلئے بات کر رہے ہیں تاہم اگر وہاں سے مزید فنڈ نہ بھی ملے تب بھی ہمیں اس منصوبے کو مکمل کرنا ہے اس کیلئے رقم کی ارینج منٹ کی جائیگی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ لاگت بڑھنے کے ذمہ داران کو منصوبے سے ہٹا دیا گیا تاہم ان کے خلاف کارروائی کے بجائے

صوبائی حکومت کی ترجیح منصوبہ مکمل کرنا ہے۔ سعید غنی کی گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں کی گئی اس گفتگو پر اب وفاقی حکومت کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، سندھ کے مطالبات جائز ہیں، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کے فور منصوبہ انتہائی اہم ہے۔جمعہ کو

فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی تقسیم کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پانی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا، سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، کے فور منصوبے پر بھی مثبت پیش رفت ہوئی، سندھ کے مطالبات جائز ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیلی میٹرز کا تحفہ دے رہے ہیں، کے فور سے

متعلق کچھ غلط فہمیاں تھیں جن پر مثبت بات چیت ہوئی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر آبی وسائل کی بہت اچھی ملاقات ہوئی، کراچی میں کے فور منصوبہ انتہائی اہم ہے، پانی کے حوالے سے ضلع ویسٹ بہت زیادہ متاثر ہے، کراچی کے شہریوں کیلئے اضافی پانی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…