منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

3 ارب ڈالر ز کا نقد اجراء،اربوں ڈالر کے تیل کی موخرادائیگیوں پر سہولت سمیت مزید8ارب ڈالرزبھی۔۔،سعودی سفیر نے پیکج کی حیرت انگیز تفصیلات جاری کردیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن کیلئے اسلام آباد کو 3 ارب ڈالر سعودی امداد کی پہلی قسط آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔سعودی سفیر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن لانے کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے گا۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سعودی حکومت، پاکستان کو تین سال کے لئے3 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی درآمد پر تاخیری ادائیگی کی سہولت بھی دے گی۔سعودی سفیر کے

مطابق ‘سعودی کمپنیاں، پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 6 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس امداد کے علاوہ سعودی عرب، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ہم کراچی کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔’اس کے علاوہ نواف سعید المالکی نے سلطنت کی جانب سے ریکوڈک کے سونا اور تانبے کے مائننگ منصوبے میں سرمایہ کاری کا بھی اشارہ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…