منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق کاقتل ، پولیس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا،ڈی این اے کے نمونے بھجوادیئے ،باتھ روم سے برآمدخون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں تھا،چاقوبھی برآمد،حیرتانگیزانکشافات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں 5 افراد کے ڈی این ایزکی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے اٰئی۔

ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیئے۔اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائے گئے، ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں، کمرے سے چاقوقبضے میں لیا گیا تھا جس کی فورنزک رپورٹ کا انتظارہے۔دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ افغان نژاد اوربچپن سے پاکستان میں مقیم ہیں، راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کرلیا، احمد شاہ کی طلبی کے نوٹس کورئیرکے ذریعے اکوڑہ خٹک ارسال کئے گئے۔  مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں 5 افراد کے ڈی این ایزکی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے اٰئی۔ ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…