منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، ایران کوخوشخبری سنادی گئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کوشش سے اغوا ہونے والے ایرانی گارڈز میں سے 5 کو بازیاب کرا لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بازیاب کروائے گئے مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا۔بیان مین کہا گیا کہ عسکری قیادت کی زیر نگرانی باقی مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو عسکریت پسندوں نے سرحد کے قریب میرجاوہ کے مقام سے 12 سے 14 ایرانی گارڈز کو اغوا کرلیا تھاجس کے بعد اس علاقے میں کام کرنے والے دہشت گرد گروپ جیش العدل نے ان کے

اغوا کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا۔ایرانی رہنماؤں کے مطابق عسکریت پسند، گارڈز کو یرغمال بنانے کے بعد پاکستان میں لے گئے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حوالے سے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور درخواست کہ تھی کہ وہ گارڈز کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کریں۔ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر میجر جنرل محمد حسین بغیری نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کی تلاش اور واپسی کے لیے کوششیں تیز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…