پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،آئی ایم ایف نے چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا 

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں ۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،

بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کے وفد نے نیپرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا،جہاں نیپرا حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفد کو پاور سیکٹر کی تازہ ترین صورتحال اور ریگولیٹری امور پر بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور پاور سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ذرائع کے مطابق وفد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات جی وصولی کی شرح بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کیا ۔آئی ایم ایف کے وفد نے اتھارٹی کو تجویز دی کہ گردشی قرضے کی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں پاور کمپنیوں کے منافع کی شرح کم کی جاے اور بجلی کے ترسیلی اور تقسیم کے نقصانات کم کئے جائیں۔  آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں ۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ہے۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کے وفد نے نیپرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا،جہاں نیپرا حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…