اسلام آباد (این این آئی) نئے پاکستان سے سرمایہ کاروں نے منہ موڑ لیا،رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی،بڑی مقدارمیں ڈالربیرون ملک منتقل،پاکستان میں رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری میں 67 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ
مالی سال جولائی تا اکتوبر ملک میں تقریباً ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی لیکن رواں سال اس میں 67 فیصد تک کمی آئی ہے۔رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 33 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی، اس عرصے کے دوران تقریباً 26 کروڑ ڈالرز سرمایہ اسٹاک ایکسچینج سے نکال کر بیرون ملک منتقل کیا گیا۔