اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

نیب کس وجہ سے میرے پیچھے پڑی ہے، پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کس کی ہےجو مجھ پر ڈالی جا رہی ہے،آج کر لو جو کرنا ہے کل بھی آنی ہےاور پھر۔۔خواجہ سعد رفیق نے دھماکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمارے خلاف لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اگر نہ بنے تو وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ڈی جی نیب فریق بن چکے ہیں اور ان کا ٹارگٹ (ن)لیگ ہے،

وہ ٹی وی انٹرویو دے کر جھوٹ بول کر حقائق کو تروڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں، موصوف عرصے سے ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہورہا، ہمیں جبرا ایک ہاوسنگ اسکیم کا مالک بنایا جا رہا ہے، میں سپریم کورٹ میں بیان حلفی دیا کہ پیراگون سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح ہمارے خلاف کوئی چیز ان کے ہاتھ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبورکیا جاتا ہے اور اگر نہ بنے تو وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت اس انتقامی کاروائی میں پوری طرح شریک ہے، حکومت عوامی فلاح کی بجائے اپوزیشن کو دبا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبورکیا جاتا ہے اور اگر نہ بنے تو وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت اس انتقامی کاروائی میں پوری طرح شریک ہے، حکومت عوامی فلاح کی بجائے اپوزیشن کو دبا رہی ہےاور میرا قصور یہ ہے کہ میں بولتا ہوں اگر بولنا بند کر دوں تو کوئی نیب نہیں ہوگا تاہم ہم 15،15 بار جیل جا چکے ہیں ہمیں جیل کا کوئی خوف نہیں۔سعد رفیق نے کہاکہ جو لوگ آج قانون سے کھیل رہے ہیں کل وہ قانون کی گرفت میں آئے تو پتہ چل جائے گا، جب منتخب لوگوں کی تذلیل کی جائے گی اور جوتے مارے جائیں گے تو پھر نظام کیسا چلے گا، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنا اور چور چور کہنا حکومتوں کا رویہ نہیں ہوتا، ہرعمل کا ایک ردعمل ہے اور اب پرانے وقتوں کی سیاست نہیں چلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…