آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں سیاستدانوں کو ہر پارٹی سے کتنے کوٹے پر بلایا گیا تھا، آرمی افسران کو ان کیساتھ کیوں نہیں بیٹھنے دیا گیا، ان کیلئے کیا انتظام تھا؟ عارف نظامی نے وہاں کیا دیکھا، جانئے

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ میں مدعو مہمانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ریٹائرڈ فوجی افسران ، وہاں میری سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ملاقات ہوئی

بلکہ انہوں نے مجھے دعوت بھی دی کہ آپ میرے پاس جدہ آئیں ، میں نے انہیں کہا کہ اگر محفوظ راستہ مل گیا تو ضرور آئوں گا۔ عارف نظامی نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی بھی مدعوتھے، اور بہت سے ریٹائرڈ جرنیل تھے جن سے بہت عرصے کے بعد ملاقات ہوئی، دیگر ریٹائرڈ فوجی افسران بھی تھے جن کیلئے الگ انتظام کیا گیا تھا، صحافی تھوڑے تھے مگر مدعو کئے گئے تھے، بہت سارے میڈیا گروپس کے مالکان کو انوائٹ نہیں کیا گیا تھا ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے، سیاستدان بھی موجود تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت سے سیاستدانوں کو کوٹے کے تحت بلایا گیا ہے، مثلاََ رانا تنویر اور خواجہ آصف مجھے نظر آئے، خورشید شاہ اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، غلام احمد بلور تھے۔ اس کے علاوہ اور بھی سیاسی شخصیات تھیں، اس موقع پر عارف نظامی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی وہاں مدعو تھے ان کا تو کوٹے کا مسئلہ ہی نہیں وہ تو ٹانگہ پارٹی ہے سنگل ۔ عارف نظامی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے صاحبزادے سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ میں چوہدری نثار اور اعتزاز احسن بڑی دیر تک ایک ساتھ ایک جگہ بیٹھے رہے اور آپس میں گپ شپ کرتے رہے اور شیخ رشید بھی محوگفتگو رہے۔ یہ چار چھ لوگوں کا ایک گروپ سا بن گیا تھا ، میں بھی وہیں تھااور پھر وہاں جہانگیر ترین بھی آگئے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…