اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں نسوار کے استعمال پر پابندی عائد۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں نہ صرف طلبا بلکہ اساتذہ پر بھی نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد
صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے کے لیے خیبر پختوانخوا میں نئی پالیسی بنائی گئی جس کے تحت سرکاری اساتذہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں ہی تعلیم حاصل کروانے کے پابند ہوں گے۔عوام نے حکومت کے اس فیصلوں کو سراہا ہے۔