پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اپنے بارے میں (ق) لیگ کے رہنماؤں کی گفتگو پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کاشدید ردعمل سامنے آگیا، بڑے اقدام کا اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی ا ین پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کے رہنماؤں کی گفتگو سے کوئی طوفان نہیں گرا‘ وہ ہماری اتحادی جماعت ہے‘ فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں‘ اگر (ق) لیگ کو گلے ہیں تو سنیں گے‘ خود کو احتساب کے لئے بھی پیش کرتا ہوں، چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہی طاقت کا مرکز ہے، تبدیلی کے آثار لوگوں کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ

پنجاب کے ہر حلقے میں جاتا ہوں تبدیلی کے آثار لوگوں کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔ (ق) لیگ اتحادی جماعت ہے ان کے گلے شکوے سنیں گے۔ فیملی میں باتیں ہوجاتی ہیں کوئی طوفان نہیں گرا ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نعیم ورائچ کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے حلقیمیں گیا تھا، نعیم ورائچ کا حلقہ طارق بشیرکے حلقے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہی طاقت کا مرکز ہے۔ ستر سال کے مسائل دو ماہ میں حل نہیں ہوسکتے۔چوہدری سرور نے کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں کہ 70سال کا مسئلہ فوری ٹھیک کردیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، تبدیلی کے آثار لوگوں کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے، وزیراعظم سمیت ہم سب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وفاقی وزیر ہاسنگ طارق بشیر چیمہ کو وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کی شکایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران طارق بشیر نے جہانگیر ترین کو کہا کہ سر مہربانی کریں چوہدری سرور کو کنٹرول کریں، یہ آپ کے وزیراعلی کو نہیں چلنے دیں گے جس پر چوہدری پرویز الہی نے بھی ہاں میں ہاں ملائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…