جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

حکمران اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی،ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے تصدیق کردی،شریف وزیراعلیٰ ہضم نہیں ہورہا اور۔۔! ،فیاض الحسن چوہان بھی جواب میں بول پڑے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یار !چوہدری سرور کو کنٹرو ل کریں ۔ ہفتہ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار کی ملاقات ہوئی جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سامنا آیا جس میں دیکھا گیا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کی اور کہا کہ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں یہ آپ کے وزیراعلیٰ کو نہیں چلنے دیں گے۔ طارق بشیر چیمہ کی بات پر چوہدر ی پرویز الٰہی نے بھی کہاکہ یار !چوہدری سرور کو کنٹرول کریں ۔پرویز الٰہی نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز ہم پر بہت تنقید کرتے ہیں، وہ عمران خان اور مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔بعد ازاں مسلم لیگ (ق )کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چودھری سرور کی مداخلت پر اپنی قیادت کوشکایت لگائی، ہمیں صرف اپنے حلقے میں مداخلت سے اعتراض ہے، ہم ناراض ہیں نہ ہونے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت پوچھے گی تو بتا دوں گا کہ کیا مداخلت ہے؟انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین صاحب سینیٹ الیکشن سے متعلق تشریف لائیں تھے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میرے حلقے کا مسئلہ ہے اسے میں نے ریز کیا ہے، میں نے کیا ایسی بات کر دی جس سے طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے۔معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو شریف وزیر اعلیٰ ہضم نہیں ہو رہا، پارٹی کے اندر ایک فیصد بھی وزیر اعلیٰ سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، اگر ایسے ہی کلپس نکالنے لگے تو کوئی بھی نہ بچے، سیاق وسباق سے ہٹ کر مطلب کی باتیں چلائی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں طاقت کا سرچشمہ عثمان بزدار ہیں، کابینہ کے تمام وزرا ان کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا دن ایک دوسرے کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، لوگ اپنے سینئرز کے ساتھ بات کرتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے چھوٹی سی بات کی، ان کا بات کرنے کا اپنا انداز ہے ٗ اس چیز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلانا کوئی اچھی پریکٹس نہیں۔فیاض الحسن نے کہا کہ میاں بیوی اور فیملی میں بھی ایک دوسرے کے حوالے سے گلے شکوے ہوتے ہیں، اس کی آڈیو بناکر چلانا کوئی طریقہ نہیں، ایک دوسرے سے اختلافات ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں، تبصرہ کرنے پر اتنی بڑی بات نہیں ہوگئی، اس سے ایسا کوئی تاثر نہیں کہ حکومت کمزور ہوگئی یا وزیراعلیٰ کمزور ہوگئے ہیں، عثمان بزدار ایک مضبوط اتھارٹی ہیں اور اس میں کوئی تنازع نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…