ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’فالودے والے سے بھی بڑا مال نکلنے والا ہے‘‘ثابت ہوگیاشہباز شریف نوازشریف سے بڑا چور ہے ،داماد چینی کمپنیوں کے ساتھ کیا کرتارہا؟شیخ رشید کے سنسنی خیزانکشافات

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے اورفالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے،شریف برادران این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، چین کے دورے کے بعد یہ بات سامنے آگئی ہے کہ شہباز شریف نوازشریف سے بڑا چور ہے ،شہباز شریف کاداماد چینی کمپنیوں کاممبر ہے ،سلمان شہباز ملک سے فرار ہو چکے ہیں ، یہ لوگ اتنے کرپٹ ہیں کہ

ان کی کرپشن کی بدبو پورے برصغیرمیں پھیل جائے گی، میں مستقبل قریب میں پاکستانی سیاست سے کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں اورسیاسی افق پر نئے چہرے سامنے آئیں گے ،ریلوے سے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر دیا گیاہے ،محکمے سے ریٹائر ہو کر کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو ایک سال کے اندر فارغ کر دیا جائے گا ، وزیر عظم پیکج کے تحت تمام ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ذاتی طور پر وزیراعظم کے پاس جاؤں گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ریلو ے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا۔این آر او کی سب سے زیادہ کوشش شہباز شریف کر رہا ہے ،میں سچا آدمی ہوں کبھی جھوٹ نہیں بولا، چین کے دورے بعد یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے سب نواز شریف نواز شریف کر رہے تھے مگر اندر سے شہباز شریف نکلا ۔چین میں جا کرحقائق کا علم ہوا، شہبازشریف کا داماد چینی کمپنیوں کا ممبر نکلا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا اور ہمیں ہماری توقع سے زیادہ ملا تاہم کتنی مالیت کے معاہدے ہوئے یہ نہیں بتا سکتا۔21نومبرکو چین کے وزیر ٹرانسپورٹ چینی وفد پاکستان آرہا ہے جس میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایل ون اور ایم ایل ٹو میں چین کو اہمیت دیں گے تاکہ اس کی جلد سے جلد تکمیل کی جا سکے تاہم اس حوالے سے ختمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کرپشن کا جمعہ بازار لگایا گیا،4 انجنوں کی قیمت کتنی ہے اوراسے کتنے میں خریدا گیا، اس حوالے سے دل چاہتا ہے کہ جنیوا کی عدالت میں کیس کروں۔خواجہ سعد رفیق کے دور میں آئے 4امریکی انجن خراب ہو گئے ہیں ،اس میں بھاری کمیشن کھائی گئی ہے نہ سوفٹ ویئر سسٹم لیا اور نہ ہی پرزہ جات منگوائے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق میرا لیول نہیں ہے میں انکے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جو میرا لیول تھا وہ سب نے دیکھا کہ پانامہ سب کے سامنے آگیا ہے ۔

ناموس رسالت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ناموس رسالت ؐکے خلاف ہم سے فیصلہ نہیں کروا سکتی میں خود ختم نبوت کا سپاہی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی خزانہ چوروں نے لوٹ کھایا ہے تاہم اگر 100دنوں میں عمران خان 15سے 20فیصد تک بھی ڈلیور کر دے تو یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہو گی ۔ہماری پوری کوشش ہو گی کہ کرپٹ عناصر سے لوٹا ہوا مال واپس لے آئیں ۔شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے میں 10ہزار ملازمین کی بھرتی کی منظوری مل گئی ہے جنہیں میرٹ پر متعلقہ شعبوں میں بھرتی کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں کی جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔ریلوے سے ویجیلنس کا ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ڈیپارنمنٹ کی کوئی ضروت نہیں رہی اس کے تمام ملازمین کو دوسرے شعبہ جات میں کھپایا جائے گا۔ ریلوے میں کام کرنے والے ریٹائرڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال کے اندر اندر فارغ کر دیں گے ان کی جکہ نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ایک ہی دن میں آنے جانے کا ٹکٹ لیں کے ان کو یورپ کی طرز پر ٹکٹ پر رعایت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں ۔جس تیزی کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فیول کی 10فیصد بچت کی جائے تاہم کرائے بڑھانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہو ا مگر جس طرح فیول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس پر بھی غور کریں گے مگر ہم غریب مسافروں پر ابھی کوئی بوجھ نہیں ڈال رہے ۔انہوں نے کہا کہ 100دنوں کے اندر ریلوے کے تمام سکول اور ہسپتال نجی شعبہ کے حوالے کر یں گے اور اس کیلئے جلد ٹینڈر طلب کئے جائیں گے ۔تمام وہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں جن کے اندر سے ریلوے کراسنگ گزرتی ہیں اس حوالے سے بھی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور جو سوسائیٹیاں ڈیمانڈ پر پوری نہیں اتریں گی ان کالونیوں کا راستہ بند کر دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے ٹرینوں کے اہداف میں سے سندھ ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس رہ گئی ہیں ان کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا ۔وزیراعظم 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، لاہور فیصل آباد ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹریکنگ سسٹم کو ایکٹوکررہے ہیں، نجی شعبہ 7 کروڑمانگ رہا ہے لیکن ریلوے کے اندرہی اسے 30 لاکھ میں بنایا جائے گا، ٹریکنگ سسٹم سے ٹرین کومانیٹر کیا جا سکے گا۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ملازم کی ٹرانسفرپوسٹنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں میں صرف کام لینا جانتا ہوں، رائل پام کنٹری کلب سے تمام واجبات واپس لئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…