کراچی (این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید20پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ روپے کے مقابلے میں یورو،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں مزید20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.20روپے اورقیمت فروخت133.60روپے سے بڑھ کر133.70روپے ہوگئی۔یوروکی قدرمیں25پیسے کااضافہ اور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید150.50روپے سے بڑھ کر150.75روپے اورقیمت فروخت152.50روپے سے بڑھ کر152.75روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید172.75روپے سے گھٹ کر172.50روپے اورقیمت فروخت174.75روپے سے گھٹ کر174.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں بھی10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.40روپے سے بڑھ کر35.50روپے اورقیمت فروخت36.00روپے سے بڑھ کر36.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.30روپے سے بڑھ کر36.40روپے اورقیمت فروخت36.90روپے سے بڑھ کر37.00روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید9ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1219ڈالرسے گھٹ کر1210ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر،
ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں38روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت60900روپے سے گھٹ کر60850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52207روپے سے گھٹ کر52169روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔