اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، این ٹی ڈی سی نے نیپرا کو 96 ارب روپے کے بجٹ کی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرنے کے لئے این ٹی ڈی سی نے نیپرا کو 96 ارب روپے کے بجٹ کی درخواست دے دی، دستاویز کے مطابق 96 ارب روپے بجلی کے نرخوں میں شامل کر نے کی درخواست کی گئی ہے، اس سلسلے میں نیپرا این ٹی ڈی سی کی درخواست پر
28 نومبر کو سماعت کر ے گی، منظوری کی صورت میں بجٹ کی رقم بجلی کے ٹیرف میں سرچارج کی صورت میں شامل کر دی جاے گی۔حال ہی میں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے وقت اعلان کی اگیا تھا کہ پچاس یونٹ استعمال کرنے والوں سے کو ئی اضافی چارج نہیں لیا جائے گا، 100 یونٹ استعمال کرنے پر80 پیسے فی یونٹ اور 300 یونٹ استعمال کرنیوالوں سے دو روپے چار پیسے فی یونٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ 3روپے 81 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔