اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بیجنگ کو’’ بیگنگ‘‘ لکھنے پر 3 سینئر افسران کو معطل کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران غلطی کرنے والوں کے خلاف سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ور اب ایم ڈی پی ٹی وی کے بعد ڈائریکٹر نیوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم چین ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے لائیو خطاب کے دوران سرکاری
ٹی وی نے شہر چینی شہر بیجنگ کی جگہ بیگنگ (بھکاری) لکھ دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی تھی، جس کے باعث وزیراعظم کی لائیو تقریر کے دوران شہر کانام غلط لکھا گیا تھا۔ٹائپنگ کے دوران شہر کے نام بیجنگ کی جگہ بیگنگ لکھا گیا۔ جس کو وزیراعظم کی تقریر کے دوران 20 سیکنڈ میں ہی ٹھیک کردیا گیا تھا۔