اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں،چین نے ڈوبتی کشتی کنارے لگا دی!! پاکستان کو ایساپیکیج دے دیا کہ دنیا کے امیر ترین اور دوست ممالک نے بھی دانتوں تلےانگلیاں دبالیں، ایک ، دو یا دس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے ارب ڈالر دے دئیے؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ابتر اقتصادی و معاشی صورتحال کے باعث تحریک انصاف کی حکومت نے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کے پاس امدادی پیکیجز کیلئے جانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے جہاں حکومت کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف سے قرض کیلئے درخواست کی وہیں وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک کے دوروں کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے

دورے میں سعودی عرب بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے ۔ سعودی عرب نے عمران خان کیلئے بازو وا کردئیے اور آنکھیں بچھا دیں۔ سرمایہ کاری کانفرنس سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے تھی مگر اس میں پاکستانی وزیراعظم کو بھی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کا موقع دیا گیا۔ سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقاتیں ہوئیں ، مذاکرات ہوئے اور سعودی عرب نے نہ صرف پاکستان کو 6ارب ڈالر کا امداد پیکیج دیدیا بلکہ یمن میں ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے کردار بھی دیدیا۔ وزیراعظم سعودی عرب سے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچے اور قوم کو بڑی خوشخبر دی ۔ کچھ ہی دنوں کے بعد سعودی عرب کے بعد وزیراعظم عمران خان اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چینی صدر اور اعلیٰ چینی قیادت کیساتھ کامیاب مذاکرات کئے اور وطن واپس آگئے۔ اپنے چین کے دورے سے متعلق وزیراعظم عمران خان بہت پر امید ہیں جبکہ وفاقی وزرا اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے چین کے دورے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا اور میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب میں وثوق کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان

ابتر صورتحال سے باہر نکل آیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہر دورے میں امداد ہی مطمع نظر نہیں ہوتی بلکہ ان دوروں سے اور بھی بہت کچھ حاصل کیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان چین کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو تجارتی اور معاشی شراکت داری میں بدلنے میں کامیاب ہو گیا اور زراعت کے شعبے میں چینی ٹیکنالوجی جلد

پاکستان منتقل ہونا شروع ہو جائیگی جبکہ چینی ماہرین کی ایک ٹیم جلد پاکستان کا دورہ بھی کریگی۔ تاہم اب معروف صحافی ، تجزیہ کار اور کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے تازہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ آج کل چین کے دورے کا بہت پوچھا جا رہا ہے تو پھر سن لو چین سے تقریباً پندرہ ارب ڈالر کا پیکیج ملا ہے، پانچ ارب ڈالر کرنٹ اکائونٹ کی سپورٹ کے لئے، پانچ ارب ڈالر سی پیک کے

تین سالوں میں ملیں گے جبکہ پانچ ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری ہو گی۔ پاکستان کی پچیس اشیاء پر چین درآمدی ڈیوٹی بہت کم لگائے گا، تجارت مقامی کرنسی میں ہو گی۔ سعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستانی معیشت کی کشتی گرداب سے تو نکل آئی ہے مگر اب پاکستانی وزیر خزانہ کو قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے پیرس کلب کے پاس جانا چاہئے تاکہ بیس پچیس برسوں

کی آسانی میسر آجائے اور اس دوران پاکستان اپنی معیشت درست کر لے۔ پاکستان 2001ء میں بھی پیرس کلب کے پاس گیا تھا، اس وقت بھی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ہوئی تھی، اس سے بارہ برسوں کے لئے آسانی ہو گئی تھی مگر افسوس کہ پھر پاکستان پر ایسے لوگ حکمران رہے جنہوں نے ملک کا نہیں سوچا، صرف اپنا سوچا، صرف اپنا کھیل کھیلا۔اب جب پاکستان کو لیڈنگ رول مل رہا ہے، وہ یمن کے معاملے میں ثالث کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…