پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خبر دار ہوشیار! اپنے بچوں کو ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والے ڈیری ڈرنکس مت پلائیں کیونکہ یہ۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے پابندی لگادی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دودھ دودھ ہوتا ہے اور مصنوعی ڈرنک اس کا متبادل نہیں ہوتا کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والے ڈیری ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان نے بتایا کہ کمپنیوں کو گزشتہ اسٹاک 5دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے، پابندی سائنٹیفک پینل کی مکمل تحقیق کے بعد عائد کی گئی ہے، فلیورڈ ملک کے نام پر فروخت ہونے والے ڈیری ڈرنکس کو بچے دودھ سمجھ کر پیتے ہیں۔کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ

ڈیری ڈرنکس میں استعمال ہونے والے دودھ میں سے غذائیت والے اجزا نکال لیے جاتے ہیں، ڈیری ڈرنکس دودھ سے صحت مند فیٹ اور کریم نکالنے کے بعد مصنوعی اجزا شامل کر کے بنائے جاتے ہیں، ڈیری ڈرنکس کو دودھ کہہ کر بیچنا سراسر دھوکا دہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 5دسمبر 2018 کے بعد ڈیری ڈرنک بنانے، اسٹور اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔عوام سے گزارش ہے کہ بچوں کو مصنوعی اور بازاری اشیا کم سے کم استعمال کرائیں، گھر کی بنی ہوئی اشیا ہی بہترین خوراک ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…