ملتان (نیوز ڈیسک) جیل انتظامیہ کو آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق روبکار نہ آنے کی وجہ سے رہا نہیں کیا گیا ہے، وہ ابھی تک ملتان میں سنٹرل جیل میں سخت سکیورٹی میں قید ہے، ایک موقر روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں
بتایا کہ توہین رسالت کے کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی ابھی تک ملتان جیل میں بند ہیں اور جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔