جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کب اور کہاں اداکی جائے گی؟حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکوڑہ خٹک( آئی این پی) راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونیو الے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ  ہفتہ کو دوپہر 2بجے آبائی گاؤں اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے چاقو کے پے درپے وار کرکے شہید کردیا تھا۔

اس حوالے سے ان کے صاحبزادے حامد الحق نے میڈیا سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران بتایا کہ مولانا سمیع الحق نوشہرہ سے اسلام آباد مظاہروں میں شرکت کیلئے آئے تھے تاہم روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے وہ وہاں نہیں پہنچ سکے اور راولپنڈی میں اپنے گھر آگئے ۔ وہ نماز عصر کے بعد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر چاقوؤں سے حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ اس دوران ڈرائیور محافظ بازار سودا لینے گیا ہوا تھا 15منٹ بعد واپس آیا تو مولانا صاحب کو خون میں لت پت پایا۔حامد الحق نے بتایا کہ ان کے والد کے جسم پر چاقوں کے وار کے نشانات تھے۔ ادھر جے یو آئی (س) کے رہنما عبدالمجید نے کہا ہے کہ جب مولانا سمیع الحق پر حملہ کیا گیا تو رہائش گاہ پر ان کے ساتھ کوئی شخص موجود نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی میت آبائی علاقے اکوڑہ خٹک میں لے جائی جائے گی اور نماز جنازہ (آج) دوپہر دوبجے اداکی جائے گی۔ ان کے ترجمان محمد یوسف شاہ نے بتایا کہ مولانا کی تدفین آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔  راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونیو الے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ (آج) ہفتہ کو دوپہر 2بجے آبائی گاؤں اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے چاقو کے پے درپے وار کرکے شہید کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…