اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مظاہرین کیلوں پر ٹوٹ پڑے، غریب بچے کی ریڑھی پر ہجوم کا دھاوا، توہین رسالت پر احتجاج کرنیوالے کیلے چھین کر بھاگتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ہمارے معاشرے کے مجموعی روئیے کو آشکار کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ہر پاکستانی خود اپنی ہی نظروں میں شرمند ہو جائے گا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ ایک غریب بچہ گدھا گاڑی پر کیلے رکھ کر بیچنے کیلئے موجود تھا ایسے میں توہین رسالت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کیلوں پر ٹوٹ پڑے اور انہوں نے چند ہی سیکنڈز میں کیلوں کی ریڑھی صاف کر دی۔ ہجوم میں شامل افراد غریب بچے کی گدھا گاڑی سے کیلوں کے گچھے اٹھا کر بھاگتے رہے اور کم عمر لڑکا اوئے اوئے ہی کرتا رہا۔ جس کا بھی بس چلا اس نے کیلے اٹھا کر دوڑ لگا دی اور نہ ہی وہاں کسی شخص نے کسی کو روکا اور نہ ہی اس غریب کم عمر لڑکے کو کیلوں کا معاوضہ دیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غریب بچہ گدھا گاڑی پر کیلے رکھ کر بیچنے کیلئے موجود تھا ایسے میں توہین رسالت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کیلوں پر ٹوٹ پڑے اور انہوں نے چند ہی سیکنڈز میں کیلوں کی ریڑھی صاف کر دی۔ ہجوم میں شامل افراد غریب بچے کی گدھا گاڑی سے کیلوں کے گچھے اٹھا کر بھاگتے رہے اور کم عمر لڑکا اوئے اوئے ہی کرتا رہا۔ جس کا بھی بس چلا اس نے کیلے اٹھا کر دوڑ لگا دی اور نہ ہی وہاں کسی شخص نے کسی کو روکا اور نہ ہی اس غریب کم عمر لڑکے کو کیلوں کا معاوضہ دیا گیا۔بچے نے عافیت سمجھتے ہوئے وہاں سے نکلنے کی بھی کوشش کی تاہم ہجوم بھاگ بھاگ کر گدھا گاڑی پر سے کیلے اٹھا کر بھاگتا رہا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی معاشرے کا عمومی اور مجموعی رویہ قرار دیا ہے۔ کئی صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا ہم قوم ہیں؟۔