اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امن و امان کی تشویشناک صورتحال۔۔ ن لیگ کا حکومت کا ساتھ دینے سے انکار، بڑی شرط رکھ دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ ، مسلم لیگ ن نے حکومتی پیغام رد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں

ملاقات کی ہے۔ حکومت نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات پربھی اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔ حکومتی رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کی ، جس میں موجودہ کشیدہ صورتحال میں متفقہ قرارداد لانے کا مطالبہ کیا تھا۔حکومتی وفد اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہوئےحکومت کو مشورہ دیا تھا کہ طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے مذہبی جذبات اُکسایا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، ن لیگ نے موجودہ صورتحال کے حل کیلئے سردار ایاز صادق کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاہم اب مسلم لیگ نے حکومتی پیغام کو رد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ ن لیگ نے حکومت کے کسی بھی رابطے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب ملاقات اسمبلی میں ہی ہوگی اور اس مسئلے کے حل کے حوالے سے وہاں بات کی جائے گی۔ رجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آج اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرنا تھی۔اپوزیشن لیڈر پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…