کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نجی کلینک میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے، ماں اور بچے خیریت سے ہیں۔نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر شمیم نے بتایا ہے کہ خاتون کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایمرجنسی میں کلینک لایا گیا تھا۔خاتون نے بیک وقت 5بچوں کو جنم دیا، جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں، بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی ہے، پانچوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔بچوں کے والد عبدالحق اچکزئی بیک وقت 5بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، ان کے بچوں کی تعداد اب 9 ہوگئی ہے۔