اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایک گائے طاقتور ترین وفاقی وزیر کے گلے کی ہڈی بن گئی آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹوانے والے اعظم سواتی جان  چھڑانے کیلئے متاثرہ خاندان کی منت سماجت پر اتر آئے وہ بھی کیسے؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اعظم سواتی گائے کے تنازعہ سے جان چھڑانے میں ناکام، نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے متاثرہ خاندان کیساتھ صلح کی تمام کوششیں ناکام بنائیں، وفاقی وزیر کے بیٹے عثمان سواتی کی ہاتھ جوڑ کر متاثرہ خاندان سے معافیاں، 30لاکھ روپے دینے کا وعدہ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس جہاں اعظم سواتی
کیلئے ایک بھیانک خواب بن چکا ہے وہیں تنازعہ کے فریق متاثرہ خاندان نے بھی اعظم سواتی سے صلح سے انکار کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی اور متاثرہ خاندان کے درمیان صلح کے ایک معاہدہ کی خبر سامنے آچکی ہے جس میں دونوں فریقین نے باہمی صلح صفائی سے تنازع کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ پی ٹی آئی کے جرگہ اور دو ممبران قومی اسمبلی اور ایک سینیٹر پر مشتمل مصالحتی کمیٹی نے ذاتی دلچسپی لے کر طے کرایا تھا جس کے بعد اعظم سواتی کے بیٹے اور گارڈ نے جیل میں جا کر متاثرہ فریق کو گرفتار افراد سے باقاعدہ معذرت بھی کی تھی۔ عثمان سواتی اپنے گارڈکے ہمراہ متاثرہ فریق نیاز کے گھر جا کر معذرت کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق باجوڑ سے منتخب ہونے والے دو ممبران بھی گل ظفر بھاگی اور گل داد دورمالاکنڈ کے سینئر فدا محمد پر مشتمل مصالحتی کمیٹی نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے فریقین میں صلح و صفائی کروائی تھی ۔ معاہدے کے تحت متاثرہ باجوڑ کی فیملی کو 30لاکھ روپے بطور معاوضہ اداکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے متاثرہ خاندان کے سربراہ نیاز نے پریس کانفرنس میں صلح کی تصدیق کی تاہم اگلے ہی دن ذرائع کے مطابق نیاز کے بھائی عبداللہ جو جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں نے تینوں اپوزیشن جماعتوں کے بہکاوے میں آکر صلح سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے ایم این اے گل ظفر بھاگی کے سیکرٹری سجاد کے مطابق اپوزیشن جماعتیں متاثرہ فریق نیاز کے بھائی کو کے ذریعے وفاقی وزیر کیخلاف سیاسی فضا بنانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…