لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وہ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سکیم پر وہ سابق پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سستی روٹی سکیم کے لیے فنڈز مختص کر دیے ہیں، پنجاب حکومت نے ملازمین کے اخراجات کے لیے 70 لاکھ 96 ہزار روپے مختص کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار نے سستی روٹی سکیم میں 31 لاکھ 80 ہزار روپے صرف الاؤنسز کی مد میں مختص کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سستی روٹی کا آغاز 2008ء میں ہوا تھا لیکن گزشتہ پانچ سال سے یہ سکیم بند تھی لیکن اب حیرت انگیز طور پر تحریک انصاف کی حکومت نے سستی روٹی سکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔