اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ (ن)لیگی قیادت کی خاموشی حکمت عملی کے تحت ہے ٗ حکومت انپا بیڑہ غرق کر لے پھر ہم بھی بولیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید سے سوال کیا گیاکہ بیگم کلثوم نواز کے چہلم کے بعد بھی نوازشریف اور مریم نوازکیوں خاموش ہیں؟اس پر لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کاابھی ان کا خاموش رہنا ہی بہتر ہے ،
ان کا کہناتھا کہ خاموشی حکمت عملی کے تحت ہے ،حکومت اپنا بیڑہ غرق کرلے پھر ہم بھی بولیں گے ،ابھی تو عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری خود ہی ہمارا کام کر رہے ہیں ۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان خود ہی شعلہ بھی ہیں اور چنگاری بھی۔انہوں نے کہاکہ نیب افسران کی وزراسے ملاقاتیں کیوں ہو رہی ہیں ،این آر او کے سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ سزا کے بعداین آرا و کی آفر میں کیا کشش ہے ؟۔