اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے ایک مختصر خطاب کیا، وزیراعظم کے خطاب سے قبل تلاوت کلام پاک کی گئی، جو آیات تلاوت کی گئیں وہ سورہ اعراف کی دو آیات ہیں۔ ان آیات کا ترجمہ جان کر آپ کی سوچ بھی
بدل جائے گی، سورہ اعراف کی ان دو آیات 55 اور 56 کے ترجمے کے مطابق لوگو! اپنے پروردگار سے عاجزی سے اور چپکے چپکے دعائیں مانگا کرو، وہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا، کچھ شک نہیں کہ اللہ کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے۔