جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت عوام پر بجلیاں گرادیں،نئے پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کے نرخوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ٗیہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر 2 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا ٗ ستمبرمیں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے بارہ پیسے فی یونٹ تھی۔سی پی پی اے تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ تھی، سی پی پی اے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔دریں اثناء نیپرا نے

ناقص کارکردگی پر کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ نیپرا کے پرفارمنس معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کے بیان کے مطابق کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے صارفین کو 28 اکتوبر 2017 کو ہونے والے 30 ملی لیٹربارش کے باعث 24 سے 48 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کو سہنا پڑا۔ کے الیکٹرک کا کمزور اور نازک ترسیلی نظام بجلی بندش کا باعث تھا۔کے الیکٹرک اپنے نظام میں سیفٹی معیارات پر بھی عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ نیپرا کے پرفارمنس معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے کرنے پرعائد کیا گیا ہے ٗاس دوران کرنٹ لگنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آئیں۔ کے الیکٹرک سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 600 فیڈرز پر 28 اکتوبر جبکہ چار فیڈرز پر 29 اکتوبر کو بجلی بند رہی۔کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 ستمبر کو نیپرا نے گذشتہ سال رمضان المبارک میں بجلی بندش پرکے الیکڑک کو 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…