جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

صدر مملکت کے ناشتے پر50لاکھ خرچ،تحریک انصاف کا حیرت انگیز باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹر اطلاعات و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تقی نے صدر مملکت کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران ناشتے پر50لاکھ خرچ ہونے کی خبر مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا حقیقت سے دور دورکا بھی تعلق نہیں،مفروضوں پر مبنی خبر پھیلانا قابل افسوس ہے ،آجکل پاکستان پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے اوپر الزامات عائد کرکے پگڑیاں اچھالنا فیشن بن بن چکا ہے،۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی جیب سے ادائیگی کو نجی ٹی وی چینل پروگرام کی وساطت سے واضح کیا ہے ان کی وضاحت کے بعد زیر بحث موضوع کو ختم ہونا چاہیے، ضلعی انتظامیہ سے منسوب خبر کے حوالہ سے رپورٹ کرنے والے کے اوپر لازم ہے کہ پچاس لاکھ کی تفصیلات سامنے لائیں، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاموشی اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ضلعی انتظامیہ بتائیں کہ آخر ایسا کونسا ناشتہ کیا ہے جوانہیں پچاس لاکھ کا پڑا?تقی اخونزادہ نے کہا کہ صدر پاکستان وضاحت دے سکتا ہے تو ضلعی انتظامیہ اس معاملہ میں وضاحت کیوں نہیں دے رہی؟خبر مقامی سطح سے نکل کر قومی سطح پر موضوع بحث بن چکی ہے بلا تحقیق خبر صحافتی اصولوں کے منافی ہے اخبارات سے وابستہ صحافی اور رپورٹرز حضرات کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تحقیقاتی رپورٹنگ پر مبنی خبر کو عیاں کرے۔انہوں نیکہا کہ پاکستان تحریک انصاف فضول خرچی کے حق میں بلکل نہیں،جس کا اظہار وزیراعظم پاکستان اپنی تقاریر کے ذریعہ کرچکے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو کم کرکے میانہ روی اختیار کر کے سب کو واضح پیغام دیا ہے پاکستان تحریک انصاف عادلانہ نظام کو مضبوط کرنے اور کرپشن سے پاک توانا پاکستان بنانے کے خواہاں ہے ،اس طرح کی خبروں سے پارٹی اور پارٹی قائدین کے ساکھ متاثر نہیں ہونگے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…