اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا، صدر فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اعلان نہ کیا تو ہم سکول بند رکھنے پر مجبور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں احتجاج کے باعث اور راستے بند ہونے کی وجہ سے طالب علموں اور اساتذہ کو پریشانی
سے بچانے کے لیے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہے، صدر فیڈریشن نے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو سکول بند رکھنا پڑیں گے، ملک میں احتجاج کے باعث سکیورٹی صورتحال نامناسب ہے، جمعرات کو تعطیل کا اعلان بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔