جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کیخلاف تحریک نہیں تعاون ،کس کا دباؤ ہے؟آصف علی زرداری نے وجہ بتادی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا آپ پر کوئی دباؤ ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک لانے کی بات کے بعد آج حکومت کے ساتھ چلنے کی بات کر رہے ہیں

جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔دریں اثناء سابق صدر آصف علی زر داری کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ایسی سپرٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ملک و قوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کرسکیں تو یہ اچھی بات ہے۔ ہم کئی خطرات میں گھرے ہوئے ہیں‘ ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے تاکہ طویل مدتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہے۔ اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے ہیں‘ ہمیں میثاق تعلیم‘ نظم و نسق کے مسائل کے حل کے لئے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مشترکہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے مشترکہ قرارداد پیش کرنی چاہیے کہ ملک لوٹنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ دس سال پہلے جب سیاست میں نہیں تھا تو مجھے ایک کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا‘ سیاست میں حصہ لینے کے بعد لاہور کے شہریوں نے دو دفعہ مجھے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ماڈل ٹاؤن سے منتخب کیا۔ اگر ملک کو اتنا نقصان پہنچایا گیا تو شہباز شریف نے گزشتہ دس سال کے دوران بدعنوانی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…