جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’آسیہ کے عدالتی فیصلے نے دل دکھی کردئیے ‘‘،مفتی منیب الرحمن نے کابڑا اعلان،خطرناک انتباہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے مسلمانانِ پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں اور ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا

جب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے ، ملک کے لیے اس اعتقادی جھٹکے کا برداشت کرنا بہت مشکل ہے، یہ فیصلہ ملک کی وحدت کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا ۔اس تاریخی المیے پرپرامن احتجاج اسلامیانِ پاکستان اور اہلسنت وجماعت کا آئینی وقانونی حق ہے،بلکہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام طبقات اس پر امن احتجاج میں شریک ہوں ،کاروبار کو موقوف کریں اور محبتِ مصطفی ؐکا پرچم بلند کریں ۔تمام علمائے کرام اور خطبائے عظام اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور حسبِ توفیق پرامن احتجاج میں شریک ہوں ۔ہم ذمہ داروں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنے والوں پر تشدد سے گریز کریں ،ورنہ خدانخواستہ کسی غیر محتاط اقدام کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ،تو پھر اس کے نتائج اور مضمرات انتہائی خطرناک ہوں گے، جن کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتاعلامہ سید حسین الدین شاہ ، علامہ غلام محمد سیالوی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی اور دیگر جید علماکرام نے اس موقف کی حمایت فرمائی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…