جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

نواز ، شہباز کو اے پی سی میں شرکت نہ کرنیکا اعلان مہنگا پڑ گیا ہم حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں !!آصف زرداری کا بڑاسرپرائز،  عمران خان کو ایسی پیش کش کر دی کہ ن لیگی صفوں میں ہلچل مچ گئی 

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور کو چیئر مین آصف علی زرداری نے حکومت کے ساتھ ملکر کام کر نے کی پیشکش کر تے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ کیا موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھی تیار ہیں ٗ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں ٗ مگر یہ بہترین علاج ہے ٗ وقت آگیا ہے ٗملکی ترقی کیلئے

ہم ایک ساتھ ملکر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑیں ٗہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں ٗ بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا ٗڈیم ضرور بنائیں مگرپہلے اس کی کنزرویشن کیلئے بھی اقدامات کریں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو دو تین بلین ڈالر ملے ہیں تاہم یہ وسیع مدت تک ضرورت پوری نہیں کرسکتے، ہم حکومت کی 5 سال سپورٹ کرتے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھیں لیکن شرط یہ ہے کہ جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن یہ بہترین علاج ہے، وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑیں۔انہوںنے کہاکہ سب بیٹھ کرایک حل تجویزکریں جس سے ہم پاکستان کومسائل سے نکال سکیں، اگرہم توجہ نہیں دیں گے تومسائل بڑھتے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا ٗاگر اس منصوبے سے گوادر کو نکال دیں تو آگے کیا بچتا ہے۔انہوںنے حکومتی اراکین سے کہاکہ ہم کوشش کرینگے آپ کواپوزیشن کے موڈ سے باہر نکالیں ٗآئیں مل کرپاکستان کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بھی کہا جاتا ہے کہ

الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہے،باہر کے ٹیکنو کریٹس کو یہاں کا کیا پتا۔آصف زرداری نے کہا کہ شارٹ ٹرم منصوبوں سے کچھ نہیں بننے والا،کراچی پانی پیتا ہے تو کراچی پانی دیتا بھی ہے،ہم ڈیمزبنانا چاہتے ہیں ،یہ اچھی سوچ ہے۔ہم اب کتنا جی لیں گے؟کب ہم اپنے بچوں کے لئے ملک بنائیں گے،ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑدیں۔سابق صدر نے کہا کہ ان دنوں ڈیمز کی بھی بات ہورہی ہے،

ڈیم ضرور بنائیں لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کیلئے بھی اقدامات کریں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان ایک ایشو ہے،اس کے ساتھ کام کرنا بھی ایک ایشو ہے،اگر ہم کامیاب ہوں گے تو یہ ملک کامیاب ہو گا۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو گندم اور چینی درآمد کی جارہی تھی، ہم نے سندھ میں دراوڑ ڈیم بنایا، ایک ایکڑ پر تقریباً ایک لاکھ 24 ہزار گیلن پانی ہر فصل کو دیتے ہیں، اگر اتنا پانی فصل کو دیا جاتا ہے تو کتنا پانی بچایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…