نواز شریف کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

31  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (اے این این ) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق سے ملاقات کے بعد گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسا نہیں کہ نوازشریف کسی اور کی وجہ سے نہیں آرہے بلکہ اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تجویزدی ہے کہ اے پی سی سے پہلے کچھ معاملات طے کرلیے جائیں،میں نے راجہ ظفر الحق سے کہا کورکمیٹی اجلاس کے بعد آپ کو آگاہ کرسکیں گے ،زرداری صاحب کا واضح موقف تھاکہ وہ آنے کے لئے تیار ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔دوسری جانب مسلم لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ تجاویز لے کرمولانا فضل الرحمان کے پاس آیاتھا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…