منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے سہارا لڑکیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار،شادی کے بعد ان لڑکیوں کو کس کام پر مجبور کیا جاتا تھا؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا  میں ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا کہ حقیقت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائینگے،میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر شبقدر سے گرفتار ہونے والا یہ گینگ بے سہارا خواتین کو عمر رسیدہ مردوں کے ہاتھ شادی کے لیے فروخت کرتا تھا اور پھر ان خواتین کو اپنے شوہروں کے گھر سے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لانے پر مجبور کرتاتھا۔

گرفتاری کے بعد ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض نے گینگ کے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیاجن میں 4مرد اور 3خواتین شامل تھیں۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پشاور کے شہری غازی خان نے بھی اس گینگ سے ایک خاتون کو 2لاکھ 44ہزار روپے کے عوض خریدا اور اس کے ساتھ شادی کی۔ اس خاتون کا نام عائشہ تھا۔ اس گینگ کو حکیم خان اور بلال خان نامی ملزمان چلا رہے تھے۔ڈی ایس پی کے مطابق عائشہ نامی یہ خاتون چند دن اپنے شوہر غازی خان کے ساتھ رہی اور پھر اس کے گھر کا صفایا کرکے آدھی رات کو رفوچکر ہو گئی۔کئی لوگوں نے اس گینگ کے خلاف اپنی بچیوں کو اغواءکرنے اور فروخت کرنے کی رپورٹس بھی درج کروائیں جن میں کٹازئی کا رہائشی جہاد خان بھی شامل تھا۔ اس نے پولیس کو رپورٹ میں بتایا کہ گینگ نے اس کی بیٹی شمع کو اغواءکر کے فروخت کر دیا ہے۔ اس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کی بیٹی کو فروخت کیا گیا ہے۔ جب اس کی نشاندہی پر بٹ گرام پولیس نے گنڈا کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے اس کی بیٹی برآمد ہو گئی، جسے بلال اور حکیم نے ہی اغواءکرکے فروخت کیا تھا۔اس گینگ سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…