ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نا منظور،نا منظور۔۔آسیہ مسیح کی رہائی نامنظور، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پاکستان بھر میں شدید احتجاج ،سڑکیں بلاک ،مذہبی جماعتوں نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد( وائس آف ایشیا) سپریم کورٹ کی جانب سے توہین مذہب کیس کا سامنا کرنے والی آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج شروع کردیا ہے. واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے کارکنان کو جمع ہونے کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو رہا کیا جائے تو احتجاج ریکارڈ کروائیں.

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنان اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر جمع ہونا شروع ہوگئے اور وہاں روڈ کو بلاک کردیا، علاوہ ازیں اسلام آباد میں آبپارہ کے علاقے کو بھی بند کروادیا گیا.ایک روز قبل علامہ خادم حسین رضوی کی سربراہی میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے بھی پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا، جبکہ داتا دربار کے باہر بھی دھرنا دیا تھا.تحریک لبیک پاکستان نے لاہور‘ شیخوپورہ اور قصور شہر میں احتجاج کرتے ہوئے ان کے مختلف علاقوں کو بند کردیا۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں اسمبلی ہال چوک‘داتا دربار‘بابوصابو‘چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں کشیدگی پائی جارہی ہے ۔ادھر کراچی میں بھی مظاہرین نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے کو بند کردیا جس کے ساتھ ہی کراچی سے حیدرآباد جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی۔قانونی ماہر ریما عمر نے سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ آسیہ بی بی کی بریت چار وجوہات پر ہوئی ہے ایف آئی آر درج کرنے میں دیر جس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں‘ گواہان کے بیانات میں عدم مطابقت‘ آسیہ بی بی کے غیر عدالتی اعتراف جرم پر انحصار اور عدالتوں کی جانب سے آسیہ بی بی پر لگائے جانے والے الزامات کی صحت اور ان کے ماحول کے تناظر کو نظر انداز کرنا شامل ہیں ۔چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ہاتھوں تحریر کیا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اس فیصلے کے بعد انتہائی متضاد ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے . ایک طرف تو لوگ اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے قانون اور انصاف کی فتح قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب انتہائی شدید اور دھمکی آمیز پیغامات بھی آ رہے ہیں جن میں ججوں کے خلاف سخت زبان استعمال کی جا رہی ہے ۔مقامی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ آسیہ بی بی کے حق میں فیصلے کے خلاف مذہبی تنظیموں کی طرف سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور لاہور کے بعض سکولوں میں کلاسیں منسوخ کر کے والدین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بچوں کو گھر لے جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…