اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں جعلی کرنسی کی تیاری کا دھندہ عروج پر ،اصلی خدوخال کا ایک ہزار روپے کا نوٹ بھی مارکیٹ میں آگیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے جعل سازوں نے ایسے نوٹ بھی متعارف کروا دئیے ہیں جو اپنی ہئیت اور ڈیزائن کے مطابق بالکل اصلی جیسے لگتے ہیں لیکن وہ جعلی نوٹ ہوتے ہیں۔ایسا ہی کچھ 1000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ چکے ہیں جن کو دیکھ کر یا پرکھ کر جاننا مشکل ہے
کہ یہ نوٹ اصلی ہیں یا نقلی تاہم ایک بہت بڑی نشانی انکے اصلی یا نقلی ہونے کے فرق کو واضح کرتی وہ چیز ان نوٹوں پر گورنر بینک دولت پاکستان کے دستخط ہیں۔ان اصل جیسے نظر آنے والے نوٹوں پر گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخط موجود نہیں ہیں۔اس حوالے سے صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ کرنسی نوٹوں کا تبادلہ کرتے ہوئے اس چیز کو ضرور دیکھیں کہ آیا آپ کے پاس موجود ایک ہزار کے نوٹ پر گورنر سٹیٹ بینک کے دستخط موجود ہیں یا نہیں؟