اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سلیم صافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں غریبوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے جو ایف آئی ار درج کروائی اس میں بھی ان کی حقارت صاف عیاں ہے ۔ اپنی ایف آئی آر میں انہوں نے باجوڑی کا لفظ لکھا ہے۔ باجوڑ کے لوگوں نے ہمیشہ الیکشن میں ان کے امیدوار پر ووٹوں کی بارش کی ہے۔انہوں نے کہا میں وزیراعظم عمران خان سے تو کسی قسم کی درخواست نہیں کروں گا کیونکہ مجھے علم ہے کہ اعظم سواتی کے عمران خان
پر کتنے احسانات ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ کتنا ظلم ہو رہا ہے اور ایکشن لے لیا گیا۔ میں کم از کم خاتون اول سے اس معاملے سے متعلق اپیل کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ خود بھی بچوں کی ماں ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ باقی معاملات تو ہوتے رہیں گے لیکن اعظم سواتی کی آمریت کے تکبر کی وجہ سے ان غریب لوگوں کی بھینس کو بہانہ بنا کر یہ سارا معاملہ اٹھایا گیا، اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان غریب لوگوں کے خلاف جو ایف آئی آر درج ہوئی ہےان کو اپنے بچوں کے پاس واپس بھجوایا جائے۔