جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں طارق فضل چوہد ری سے لڑ پڑے،ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، بات بڑھ گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نجی ٹی وی کے براہ راست پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے لڑ پڑے اور غیر پارلیمانی زبا ن استعمال کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں تمام گھٹیا کام کیے اور ہم آپ کے خلاف بھی کاروائی کریں گے اور آپکو باہر پھینکیں گے جبکہ بیوروکریسی کو بھی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہاکہ بیوروکریٹس ایسے ہیں

جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں ، قانون کے مطابق تمام بیوروکریٹس کو اپنے کام سرانجام دینے ہونگے اور حکومتی عہدیداروں کا ہر حال میں حکم ماننا ہوگا، ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی، آئی جی آسمان سے نہیں اترے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وفاقی وزیرکیڈ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے کہ اچانک بعض باتوں پر فیصل واوڈا سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ، واوڈا نے کہا کہ ہم بیوروکریٹس کو اپنی ٹیم کا حصہ سمجھتے ہیں۔ کچھ بیوروکریٹس ایسے ہیں جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔ قانون کے مطابق تمام بیوروکریٹس کو اپنے کام سرانجام دینے ہونگے اور حکومتی عہدیداروں کا ہر حال میں حکم ماننا ہوگا، ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ آئی جی آسمان سے نہیں اترے ہوئے۔ فیصل واوڈا نے سابق وفاقی وزیرکیڈ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری سے تلخ کلامی کرتے ہوئے سنگین دھمکیاں دیں اور

انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے خلاف بھی کاروائی کریں گے اور آپکو باہر پھینکیں گے۔ بیورو کریسی اپنے گزشتہ آقاؤں کا خیال رکھ رہی ہے۔ اپوزیشن ناکام ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں تمام گھٹیا کام کیے۔ ہماری زندگی میں بہت اہم کام ہیں اس مدعے کو اہمیت ہی نہیں دیتے ۔ جس کسی کو ہماری حکومت سے مسئلہ ہے وہ ہم پر بے شک کتاب لکھ لے۔ ہم تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔ یہ کوئی میلہ نہیں ہے کہ کوئی منہ اٹھائے تنقید شروع کردے۔ ہم (ن) لیگ رہنماؤں سے بھی نمٹ لیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…