لاہور(آئی این پی)پنجاب میں حکمران جماعت تحر یک انصاف میں بغاوت کا لاوا پکنے لگا’25 ارکان پنجاب اسمبلی وزارتوں سے محرومی اور حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو کر اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں پر مجبور جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے بغاوت کر نیوالوں کے نام بھی وزیر اعظم کو بتا دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں 5 ارکان اسمبلی کھل کر اظہار کریں گے بعد ازاں باقی اراکین بھی شامل ہو جائیں گے
پنجاب میں حکومت سازی کو ابھی تین ماہ مکمل نہیں ہوئے کہ حکومت جانے کی باتیں کھلے عام ہونے لگی ہیں تحر یک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی سخت مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 ارکان اسمبلی بغاوت کی تیاری کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 5 اراکین کھلے عام اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے بعد ازاں دیگر ارکان اسمبلی بھی ان کیساتھ شامل ہو جائیں گے تحر یک انصاف کے یہ اراکین وزارت نہ ملنے اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور اس بات کا اظہار وہ اعلی قیادت سے بھی کر چکے ہیں تاہم ان میں سے اکثر کوشش کے باوجود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔