لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اورحکومتی اراکین اسمبلی کیلئے بجٹ سے 30ارب روپے منظور کر لیے ‘اراکین اسمبلی پر 25 ارب نچھاور کیے جائیں گے’وزیر اعظم کے میانوالی میں حلقے کے لیے 1 ارب کے فنڈز مختص ‘عثمان بزادر کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈھائی ارب کا پیکج ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق رواں سال وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر مجموعی طور پر40 ارب روپے کا بجٹ اراکین اسمبلی اور دیگر اسپیشل پروگرام کی مد میں رکھا گیا ہے جس میں 25 ارب کی گرانٹ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی۔ تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے فی ارکان کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی اسکیمیں منظور کراسکیں گے وزیر اعظم کے میانوالی میں حلقے کے لیے 1 ارب کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ عثمان بزادر کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈھائی ارب کا پیکج جبکہ جنوبی پنجاب کو بجٹ میں اسکیموں کے علاوہ 2 ارب روپے کے اضافی فنڈز دیئے جائیں گے238 ارب روپے کے بجٹ میں اراکین اسمبلی کو یہ فنڈز اسپیشل پروگرام اور بلاک ایلوکیشن سے جاری ہوگی۔ روڈ سیکٹرز کے منصوبوں کے لیے 10ارب، واٹر سپلائی کی اسکیموں کے لیے 20 ارب بجٹ مختص ہے، جبکہ لیگی اراکین اسمبلی کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔