پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

نیب کے خلاف تمام سیاستدان اکٹھے ہوگئے،بڑا بریک تھرو،حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اتفاق کرلیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے تمام امور اتفاق رائے سے طے کر لیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، سینیٹ سے 7 اور قومی اسمبلی سے 13 ارکان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔حکومت اور

اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جلد از جلد اپنے نام اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دے دیں جبکہ کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک بھی قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں منظور کی جائیگی ٗ یہ کمیٹی نیب قانون میں ترامیم تجویز کرے گی اور قانون سازی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن میں یہ ابتدائی اتفاق بھی سامنے آیا ہے کہ مجوزہ قانون سازی کے ذریعے نیب کے ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کرنے سمیت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال کے تمام راستے بند کردیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت ہونے والے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کے مسئلے کے حل کا بھی جائزہ لیا گیا اور تنازعہ بننے والے پی اے سی کی چیئرمین کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے بجائے کوئی اور نام دیا جائے تاہم ابھی اپوزیشن نے اس آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…